1 |
گلہ بانی کا شمار |
- A. ابتدائی معاشی سرگرمی میں ہوتا ہے
- B. ثانوی معاشی سرگرمی میں ہوتا ہے
- C. خمسوی معاشی سرگرمی میں ہوتا ہے
- D. اربعی معاشی سرگرمی میں ہوتا ہے
|
2 |
جانوروں سے حاصل ہونے والا گوبر |
- A. زمین کی زرخیزی بحال کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
- B. زمین کیلئے اہمیت نہیں رکھتا
- C. زمین کیلئے معمولی اہمیت رکھتا ہے
- D. زمین کیلئے کام نہیں آتا
|
3 |
ٹنڈرا کے علاقے کا سب سے کارآمد جانور |
- A. اونٹ ہے
- B. گھوڑا ہے
- C. گائے ہے
- D. رینڈیر ہے
|
4 |
منطقہ معتدلہ کے گھاس کے میدان |
- A. گلہ بانی کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے
- B. گلہ بانی کیلئے معمولی اہمیت رکھتے ہیں
- C. گلہ بانی کیلئے بالکل اہمیت نہیں رکھتے
- D. منظم گلہ بانی کیلئے بہت اہم ہیں
|
5 |
غیر منظم گلہ بانی تاریخ کے ابتدائی دور سے بارانی علاقوں میں |
- A. لوگوں کا سب سے اہم پیشہ ہے
- B. گلہ بانی کو کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے
- C. گلہ بانی اہمیت حاصل نہیں کرسکی
- D. صرف چند فیصد لوگوں کا پیشہ ہے
|
6 |
ترقی یافتہ ممالک میں گلہ بانی نے |
- A. کوئی ترقی نہیں کی
- B. صنعت کا درجہ اختیار کر لیا ہے
- C. کوئی خاص ترقی نہیں کی
- D. ترقی کی منزلیں بہت آہستہ طے کی ہیں
|
7 |
دنیا کے پسماندہ ممالک میں گلہ بانی |
- A. منظم طریقہ سے کی جاتی ہے
- B. غیر منظم طریقہ سے کی جاتی ہے
- C. کو اہمیت حاصل نہیں ہے
- D. صرف امیر لوگ کرتے ہیں
|
8 |
منگولیا، تبت، سنکیانگ اور وسطی ایشیا کے ممالک میں گلہ بانی |
- A. غیر منظم طریقے سے کی جارہی ہے
- B. منظم گلہ بانی کی جاتی ہے
- C. محدود گلہ بانی ہوتی ہے
- D. گلہ بانی نہیں کی جاتی
|
9 |
جانوروں کے پالنے کا بنیادی مقصد |
- A. باربرداری کا کام لینا ہے
- B. سواری کا کام لینا ہے
- C. خوارک کا حصول ہے
- D. کھیتی باڑی کا کام لینا ہے
|
10 |
دنیا میں گلہ بانی کی ابتدا |
- A. وسطی ایشیا کے پہاڑی اور نیم صحرائی علاقوں سے ہوئی
- B. روس سے ہوئی
- C. جاپان سے ہوئی
- D. کینیڈا سے ہوئی
|