1 |
خام قومی پیداوار میں سے فرسودگی الاؤنس کو نکالنے سے معلوم ہو جاتی ہے |
- A. قومی آمدنی
- B. خالص قومی پیداوار
- C. شخصی آمدنی
- D. خام ملکی پیداوار
|
2 |
خام ملکی پیداوار میں شامل نہیں ہوتی |
- A. نجی سرمایہ کاری
- B. بیرون ملک سے حاصل کردہ آمدنی
- C. فرسودگی الاؤنس
- D. سرکاری سرمایہ کاری
|
3 |
اشیاء وخدمات کی وہ مقدار جو ایک سال میں صرف کی جائے قومی آمدنی کہلاتی ہے قومی آمدنی کی یہ تعریف کس ماہر معاشیات نے بیان کی ہے |
- A. مارشل
- B. پیگو
- C. آدم سمتھ
- D. فشر
|
4 |
پیگو کے مطابق قومی آمدنی مادی دولت کے اس حصہ پر مشتمل ہوتی ہے |
- A. جسے آسانی سے ذخیرہ کیا جا سکے
- B. جسے زر کے عوض ماپا جاسکے
- C. جو حجم رکھتی ہو اور جگہ گھرتی ہو
- D. جوبرآمد کی جاتی ہو
|
5 |
قومی آمدنی بڑھنے سے |
- A. معیار زندگی بڑھتا ہے
- B. معیار زندگی گرتا ہے
- C. کوئی تبدیلی نہیں آتی
- D. تینوں ہی نہیں
|
6 |
قومی آمدنی کے دائری بہاؤ میں اہم عناصر ہیں |
- A. عوام یا گھرانے
- B. کاروباری ادارے
- C. عوام اور کاروباری ادارے
- D. صنعت کار
|
7 |
قومی آمدنی کی پیمائش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے |
- A. پیداوار کا طریقہ
- B. عاملین کی آمدنیوں کا طریقہ
- C. خرچ کا طریقہ
- D. تینوں
|
8 |
خام ملکی پیداوار معلوم کرنے کے لئے خام قومی پیداوار میں سے کسے منہا کیا جاتا ہے |
- A. شکست و ریخت کے اخراجات
- B. بیرونی ذرائع سے حاصل کردہ خالص آمدنی
- C. بالواسطہ ٹیکس
- D. انتقالی ادائیگیاں
|
9 |
شخصی آمدنی سے مراد ہے |
- A. ذاتی آمدنی
- B. حکومت کی آمدنی
- C. کنبے کی آمدنی
- D. پرانی آمدنی
|
10 |
خالص قومی پیداوار میں شامل نہیں ہے |
- A. صرفی اشیاء
- B. سرمایہ کی اشیاء
- C. تشکیل سرمایہ
- D. صرفی اشیاء و سرمائے کی اشیاء
|