Second Year Urdu Full Book Short Questions Online Preparation

1

Urdu ICS Part 2 Urdu Full Book Short Questions Preparation

Try the Urdu ICS Part 2 Urdu Full Book Short Questions Preparation.

  • Total Questions20

Start Test Download Pdf

Urdu ICS Part 2 Urdu Full Book Short Questions Preparation

Question # 1

مندرجہ زیل اقتباس کا حوالہ متن، سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کریں - اقتباس: " لیکن احمق ! ہونی کو............. زبان سے نکلتی ہے."

  • Ans 1: تشریح : ڈراما " قرطبہ قاضی" میں قاضی یحییٰ بن منصور کے ایک خانہ زاد عبداللہ اور قاضی کے مجرم بیٹے زبیر کی دایہ حلاوہ کے درمیان زبیر کو دی جانے والی سزا اور اس پر عمل درآمد کے بارے میں گرما گرم اور رقت انگیز بحث جاری ہے حلاوہ بے حد مایوس اور پریشان ہے جبکہ عبداللہ اس کی ڈھارس بندھاتے ہوئے زبیر کی سزا پر عمل درآمد کو خارج از امکان قرار دیتا ہے کیونکہ شہر میں داخل ہونے والے ہر شخص سے کلام پاک پر حلف لیا جائے گا کہ وہ زبیر کی سزا سے کوئی سروکار نہیں رکھے گا. پورا شہر پہلے ہی اس سزا کے خلاف ہے لیکن ان تمام تسلیوں کے باوجود ھلاوہ کے اندر پرورش پانے والا خوف کسی طرح کم ہونے میں نہیں آتا- وہ قاضی کی شدید ایمان ساری سے بھی لرزاں ہے اور کسی انہونی آفت نے بھی اسے خوف زدہ کر رکھا ہے. زبیر کو چونکہ اس نے اپنے دودھ پر پالا ہے وہ کہتی ہے کہ میں دنیا اور حالات کا محض ظاہری آنکھ سے مشاہدہ نہیں کرتی بلکہ میری باطن کی آنکھیں بھی حالات کا پوری طرح جائزہ لے رہی ہیں- میں اپنی باطن کی انھی آنکھوں سے زبیر کے جوان جسم کو سولی پر جھولتے دیکھا ہے- وہ زبیر جو پیدا ہوتے ہی میری گود میں دے دیا گیا تھا- اور میں نے جسے لوریاں سنا کے اور دودھ پلاپلا کے ایک خوبصورت جوان بنایا ہے ، ایسا جوان جس کی رعنائی پر لوگ رشک کرتے ہیں.
Submit

ic

12th Class Urdu Preparation

Here you can prepare 12th Class Urdu. Click the button for 12th Class Urdu 100% free full practice.

<

Share your comments & questions here

Guest
  • No comments yet. Be the first to comment!