Online Short Questions For Chapter 6 "FA Part 1 Physical Education English Medium Chapter 6 Short Questions Preparation "
Try The Short Questions For FA Part 1 Physical Education English Medium Chapter 6 Short Questions Preparation
Education - FA Part 1 Physical Education English Medium Chapter 6 Short Questions Preparation
Question # 1
تعلیم کی کمی سے کون کون سے مسائل پیدا ہوتے ہیں؟
-
Ans 1: جس معاشرے میں ان پڑھ اور جاہل لوگوں کی کثرت ہووہاں سیاسی آزادی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا بعض اوقات خوشحالی اور ملکی تحفظ بھی ممکن نہیں رہتا.تعلیم کی کمی سے سیاسی علاقائی اور کئی دوسرے اقسام کے تعصبات بھی پروان چڑھتے ہیں،خود غرض سیاستدان،جاہل عوام کو آسانی سے گمراہ کر سکتے ہیں.
Question # 2
معاشرے کا اصطلاحی مفہوم بیان کریں.
-
Ans 1: 1.معاشرہ انسانوں کا ایسا گروہ ہے جس کے افراد ایک خاص طرز معاشرت اپنا لیتے ہیں وہ مشترکہ مقاصد اور اقدار کے ذریعے خود کو متحد رکھتے ہیں.
2.معاشرے سے مراد انسانوں کا ایسا گروہ ہے جس کے افراد کی ثقافت ،کائنات کے بارے میں نظریہ،نیکی اور بدی میں تمیز ،خیالات،عادات اور اقدار مشترک ہوں اور جوان کے حصول کے لیے آپس میں تعاون کریں.
Question # 3
معاشرہ کے عناصر کون کون سے ہیں؟
-
Ans 1: معاشرے کی تخلیق میں درج ذیل عناصر اہم کردار ادا کرتے ہیں.
1.بنیادی عقائدونظریات
2.رہن سہن اور معاشرت
3.جغرافیائی حدبندیاں
Question # 4
مسلم معاشرے اور لادینی معاشرے میں کیا فرق ہے؟
-
Ans 1: مسلم معاشرہ: مسلمان ایک خدا پر یقین رکھتے ہیں جو تمام کائنات اور انسانوں کا پیدا کرنے والا ہے جو رحمان اور رحیم ہے اور انسانوں کی زندگی کے لیے تمام سامان پیدا کرنے والا ہے. مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آئندہ زندگی میں تمام انسانوں کے اعمال کا احتساب کیا جائے گا.
-
Ans 2: لا دینی معاشرہ: لا دینی معاشروں کے خیال میں یہ کائنات خود بخود وجود میں آگئی ہے اور خود بخود چل رہی اور جس طرح وجود میں آئی ہے اسی طرح خود بخود کسی دن ختم ہو جائے گی ان معاشروں کا انسان کے وجود کے بارے میں بھی یہ خیال ہے کہ وہ خود بخود وجود میں آگیا اور کسی دن خود ہی ختم ہوجائے گا.گویا وہ معاشرے نظریہ اتقا پر یقین رکھتے ہیں.
Question # 5
معاشرے کی تعریف کریں.
-
Ans 1: معاشرے سے مراد انسانوں کا مخصوص اور بڑا گروہ ہے.جس کے افراد کی ثقافت،کائنات کےبارے میں نظریہ،نیکی اور بدی میں تمیز ،خیالات،عادات اور اقدار مشترک ہوں اور جو ان کے حصول کے لیے آپس میں تعاون بھی کریں،اس گروہ کے افراد میں آپس میں یک جہتی اور اتحاد کا احساس بھی پایا جائے.
Question # 6
کمنیونٹی کی خصوصیات بیان کریں.
-
Ans 1: کمیونٹی کی چندخصوصیات درج ذیل ہیں:
1.کمیونٹی معاشرے کے اندر لوگوں کا ایسا گروہ ہے جو ایک خاص علاقے میں رہائش پذیر ہوں،
2.کمیونٹی معاشرتی زندگی کا ایک مخصوص علاقہ ہے جس میں ایک حد تک معاشرتی وحدت اور اشتراک عمل پایا جاتا ہے.
3.کمیونٹی اپنی ضروریات میں کافی حد تک خود کفیل ہوتی ہے،لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنے وسیع معاشرے سے بالکل بے نیاز ہوتی ہے.
Question # 7
ملکی ترقی میں ماہرین کو کیا اہمیت حاصل ہے؟
-
Ans 1: سائنس دانوں،انجینیئروں اور دوسرے ماہرین کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،سائنس دان،انجینئر،ڈاکٹر،وکیل،جج ،پروفیسر اور دیگر تعلیم ہی کی بدولت ماہرین میں شمار ہوتے ہیں.جن معاشروں میں موجدوں اور دوسرے ماہرین کی تعدادد بہت زیادہ ہے وہ ترقی میں بہت آگے نکل گئے ہیں.پاکتان کو بھی ہر شعبے میں ترقی کے لیے ایسے بے شمار ماہرین کی ضرورت ہے.ہمارے معاشرے کی یہ ضرورت صرف تعلیم ہی پوری کر سکتی ہے.
Question # 8
کمیونٹی سے کیامراد ہے؟
-
Ans 1: کمیونٹی کے لفظی معنی ایک جگہ یا علاقہ میں مل جل کر رہنے کے ہیں.
Question # 9
تعلیم معاشرے سے مطابقت کا نام ہے.مختصراَ بیان کریں.
-
Ans 1: تعلیم معاشرے سے مطابقت کا نام ہے تعلیم کا ایک نہایت اہم مقصد یہ ہے کہ وہ افراد کو معاشرت سے مطابقت کے طریقے سکھاتی ہے،تعلیم فرد کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ معاشرتی اقدار،روایات اور لوازمات زندگی کا فہم حاصل کرے.اپنی انفرادی ذمہ داریوں کو نبھائے اور معاشرے کے لیے تعمیری کردار ادا کر سکے.
Question # 10
تعلیم معاشرے سے مطابقت کا نام ہے.مختصراَ بیان کریں.
-
Ans 1: تعلیم معاشرے سے مطابقت کا نام ہے تعلیم کا ایک نہایت اہم مقصد یہ ہے کہ وہ افراد کو معاشرت سے مطابقت کے طریقے سکھاتی ہے،تعلیم فرد کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ معاشرتی اقدار،روایات اور لوازمات زندگی کا فہم حاصل کرے.اپنی انفرادی ذمہ داریوں کو نبھائے اور معاشرے کے لیے تعمیری کردار ادا کر سکے.
Submit
Share your comments & questions here
No comments yet. Be the first to comment!