Online Short Questions For Chapter 7 "FA Part 1 Education Urdu Medium Chapter 7 Short Questions Preparation "
Try The Short Questions For FA Part 1 Education Urdu Medium Chapter 7 Short Questions Preparation
Education - FA Part 1 Education Urdu Medium Chapter 7 Short Questions Preparation
Question # 1
طالب علم کے کن مسائل کے لیے تعلیمی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے؟
-
Ans 1: طالب علم کے سکول میں مطابقت کے مسائل ،سکول کےاساتذہ اور طلبہ کے بایمی تعلقات کے مسائل ،تدریس و تعلم کے مسائل ،غیر تدریسی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مسائل .طلبہ کی صحت کے مسائل،تدریس و تعلم سمیت دیگر مسائل ہیں جو کسی بھی طرح سے بچے کی تعلیمی زندگی سے متعلق ہوتے ہیں.
Question # 2
انفرادی معاشرے سے کیا مراد ہے؟
-
Ans 1: انفرادی معاشرت میں استاد طالب علم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتا رہتا ہے اور ان کی تعلیمی ،جسمانی سماجی اور انصافی الجھنوں کا مطالعہ کرتا ہے اور ہر طالب علم کے ساتھ انفرادی طور پر مشاورت کرتا ہے،یہ مشاورت رسمی اور غیر رسمی طور پر بامقصد اور منضبط انداز میں کی جاتی ہے،اس مشاورت کا بڑا مقصد طلبہ میں خود شناسی پیدا کرنا ہوتا ہے.
Question # 3
بچوں کو رہنمائی کی زیادہ ضرورت کیوں ہوتی ہے؟
-
Ans 1: بچپن میں والدین اور گھر ہماری رہنمائی کرتے ہیں،بچے کو جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ اپنے ماں باپ اور بین بھائیوں سے مدد حاصل کرتا ہے.عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ضروریات بھی بدل جاتی ہیں،گھر کے ساتھ ساتھ معاشرے سے تعلق بنتا ہے،باہر کے لوگوں اور مسائل سے واسطہ پڑتا ہے. ان مسائل سے نبر آزما ہونے کے لیے اس کو بڑوں کی رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے.
Question # 4
مشاورت کا عمل بیان کریں.
-
Ans 1: مشاورت دوافراد مشیر اور مشار کے درمیان ایک براہ راست تعلق ہوتا ہے جس میں ایک فرد اپنے مسائل کے حل میں مدد کے لیے دوسرے سے مشورہ حاصل کرتا ہے.
Question # 5
ہدایاتی اور غیر ہدایاتی مشاورت میں کیا فرق ہے؟
-
Ans 1: ہدایاتی مشاورت: ہدایاتی مشاورت کا بانی ولیم سن ہے،اس کے نزدیک مشاورت ہدایاتی نقطہ نظر سے دی جائے ،چونکہ مشار اپنے تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اس لیے کونسلر یا مشیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشار کو اس کے مسائل حل کرنے میں مدد کرے.
-
Ans 2: غیر ہدایاتی مشاورت:غیر ہدایاتی مشاورت کے طریقہ کار میں مشیر یا کونسلر اپنے مشار کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اس سے اپنا مسئلہ بیان کرے اس سلسلے میں مشار کے ؛یے اعتماد خلوص اور رضا و رغبت کا ماحول پیدا کرتا ہے.
Question # 6
ہر نوعیت کی رہنمائی معاشرتی رہنمائی ہے؟بحث کریں.
-
Ans 1: ہر نوعیت کی رہنمائی دراصل معاشرتی رہنمائی ہی ہے کیونکہ رہنمائی کی ہر قسم کا بنیادی مقصد یہی ہوتا ہے کہ انسان اس قابل ہوجائے کہ معاشرے سے درست مطابقت اختیار کر لے اور ایک ذمہ دار اور اچھا شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کرت اور خود بھی خوش اور کامیابی سے زندگی بسر کرے.
Question # 7
انفرادی مشاورت کا طریقہ کار بیان کریں.
-
Ans 1: انفرادی مشاورت کے طریق کار میں ایک وقت میں صرف ایک طالب علم کی مشاورت ہوسکتی ہے اور اس کے لیے مشیر ایک خٌاص طریقہ کار اختیار کرتا ہے،اس طریقہ کار کا انحصار مسئلے کی نوعیت پر ہو جاتاہے.معمولی نوعیت کے مسائل غیر رسمی طور پر بات چیت کر کے حل کیا جا سکتا ہے. جب کہ پیچیدہ مسائل کے لیے رسمی
انداز میں ملاقاتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے.
Question # 8
مدد اور رہنمائی میں کیا فرق ہے؟
-
Ans 1: بعض لوگ مدد کو رہنمائی کی معنوں میں استعمال کرتے ہیں لیکن در حقیقت مدد کے لفظ سےرہنمائی کا مکمل اور درست مفہوم ظاہر نہیں ہوتا،اگر کوئی راستہ بھولا ہوا شخص ہم سے رہنمائی چاہتا ہے تو ہم اس کو اس کی منزل تک پہیچا کر نہیں آتے بلکہ راستہ بتاد یتے ہیں،یہ رہنمائی ہوگی.اس شخص کی مدد کچھ اس طرح سے کی جاتی ہےکہ وہصرف اس خاص مشکل ہی کا نہیں بلکہ ہر مشکل اور مسئلے کا حل خود تلاش کرنے کے قابل ہو جائے.
Question # 9
گروہی مشاورت کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
-
Ans 1: گروہی مشاورت کا مقصد طلبہ کی اجتماعی طور پر مدد کرنا ہے تاکہ وہ اپنی دلچسبی،ذہنی اور جسمانی،صلاحیتوں ،ترغیبات و تجربات اور سماجی زندگی کو کامیابی اور خوشگوار انداز میں گزار سکیں.
Question # 10
اختیاری مشاورت سے کیا مراد ہے؟
-
Ans 1: اختیاری یا برمحل مشاورت ہدیااتی اور غیرمشاورت کونہ تو پورے طور پر قبول کرتی ہے اور نہ ہی ان سے انکار کرتی ہے،اس مشاورت کے پیروکار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ افراد کے درمیان اختلاف،ان کے مسائل اور ان کو مشکل صورت حال میں ڈالنے والے معاملات ان کے لیے مشاورت کی ضرورت پیدا کرتے ہیں.
Submit