Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 6 Short Questions Test
Try the Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 6 Short Questions Test.
Start Test
Download Pdf
Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 6 Short Questions Test
Question # 1
ایتہ الکرسی کی فضیلت تحریر کریں-
-
Ans 1: ایتہ الکرسی کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے فرمایا: جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیتہ الکرسی پڑھتا ہے اسے جنت میں داخل ہونے سے صرف موت ہی روکے رکھتی ہے.
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین بے فرمایا: جب تم اپنے بستر پر جانے لگو تو آیتہ الکرس پڑھ لیا کرو، صبح تک اللہ تعالی کی طرف سے تمھارے لیے ایک محافظ مقرر رہے گا اور شیطان تمھارے قریب نہیں آسکے گا.
آیتہ الکری میں اللہ تعالی کی وحدانیت یعنی اس کے یکتا ہونے کو بیان کیا گیا ہے- اس آیت میں اللہ تعالی کی قدرت اور صفات کا بھی بیان ہے.
Question # 2
سورۃ البقرہ کا مضمون کے بارے میں تحریر کریں-
-
Ans 1: سورۃ البقرہ کا مرکزی مضمون ہدایت ہے.
سورۃالقبرہ کے بالکل شروع میں ان لوگوں کی صفات بیان کی گئی ہیں جو قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
اس سورت مین واضح کیا گیا ہے کہ جس طرح پہلے اللہ تعالی انسانوں کی ہدایت کے
لیے انبیائے کرام علیھم السلام کے زریعے سے کتابیں بھیجتا رہا ہے- اسی طرح اس
نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی قرآن مجید کے
ساتھ مبعوث فرمایا ہے.- یہ واضح کیا گیا ہے کہ آپ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر ایمان کا دعویٰ قبول نہیں- لہذا انسانوں کا حکم دیا گیا ہے کہ قرآن محید اور صاحب قرآن خاتم انبین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤ اور ان کی کامل
اطاعت کرو.
Question # 3
لفظ کے معنی تحریر کریں-
زنوبنا- الابرار- لاتخلف- نزع- تذل- تخرج- مسومین- لاولی الباب-
-
Ans 1: زنوبنا- ہمارے گناہ- الابرار- نیک لوگ- لاتخلف- تو خلاف نہیں فرماتا-
تنزع- تو چھین لیتا ہے- تذل- تو ذلیل کرتاہے- تخرج- تو نکالتا ہے-
مسومین- نشان زدہ- لاولی الباب- عقل مندوں کے لیے-
Question # 4
غزوہ تبوک سے کیا نتائج حاصل ہوئے؟
-
Ans 1: غزوہ تبوک کے لیے مسلمانوں کی جنگی مہم جوئی نے اسلامی دعوت کو بہت قوت پہنچائی - مسلمانوں کا عزم اور ہمت دیکھ کر کافروں کے حوصلے پست ہوگئے- یہ دیکھ کر روم کا بادشاہ ہر قل بہت مرعوب ہوا- ایلہ کے رئیس یوھنا نے جزیہ دینا قبول کیا.-تمام حاکموں نے جزیہ دینے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم
النبین کے زیر سایہ رہنے پر آمادگی ظاہر کی- یہ مسلمانوں کی بہت بڑی فتح تھی.
Question # 5
سورۃ الانفال کا مرکزی مضمون کیا ہے.؟
-
Ans 1: سورۃ الانفال کا مرکزی مضمون " اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کے آداب و فضائل کا بیان اور صلح و جنگ کے احکام کی وضاحت" ہے.
سورۃ الالنفا میں اللہ تعالیٰ نے اپنے انعامات بھی یاد دلائے ہیں- مسلمانوں نے جس
جاں نثاری کے ساتھ یہ جنگ لڑی ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی بھی فرمائی ہے- ساتھ ساتھ ان کمزرویوں کی نشان دہی بھی کی گئی ہے جو اس جنگ میں سامنے
ائیں - ائندہ کے لیے ایسی ہدایات بھی دی گئی ہیں جو ہمیشہ مسلمانوں کی کامیابی
اور فتح و نصرت کا سبب بن سکتی ہیں- جہاد اور مال غنیمت کی تقسیم کے بہت سے
احکام اس سورت میں بیان ہوئے.
Question # 6
سورۃ الانفال میں اہل مکہ کے کردار کو کس سے تشبیہ دی گئی ہے؟
-
Ans 1: مکہ مکرمہ میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین اعلان نبوت کے بعد تیرہ سال مقیم رے- اس دوران مکہ مکرمہ کے کفار نے نبی کریم صلی اللہ خاتم النبین اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے جاں نثار صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کو طرح طرح
سے ستانے اور ناقابل برداشت تکلیفیں پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی.
Question # 7
لفظ کے معنی لکھیں-
ریحکم- ائاءآلناس- حییط- تراءت- نکص- العقاب
-
Ans 1: رٰیحکم- تمھاری ہوا- رئاء الناس- لوگوں کع دکھاتے ہوئے- محیط- احآطہ کیے ہوئے ہے- تراءت- آمنے سامے ہوئیں- نکص- وہ بھاگا- العقاب- عذاب
Question # 8
غزوہ احد سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے.
-
Ans 1: اس غزوہ سے یہ بات عملی طور پر ثابت ہوگئی کہ رسول اللہ خاتم النبین کے حکم کو فراموش کرنے اور نظم و ضبط ترک کرنے سے کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے.
Question # 9
سورۃ الانفال کب اور کہاں نازل ہوئی.
-
Ans 1: سورۃ الانفال دو ہجری کے لگ بھگ مدینہ منورہ میں غزوہ بدر کے بعد نازل ہوئی.
Question # 10
لفظ کے معنی لکھیں-
قعودا- سبحنک- اخزیتہ- منادی- سیاتیا- لاتخزنا- المیعاد-
-
Ans 1: قعودا- بیٹھے بیٹھے- سبحنک- تو پاک ہے- اخزیتہ- تونے اسے رسوا کردیا
منادی - پکارنے والا- سیاتنا- ہمارے برائیاں - لاتخزنا- ہمیں رسوا مت کرنا
المیعاد- وعدہ
Submit