Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 4 Short Questions Test
Try the Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 4 Short Questions Test.
Start Test
Download Pdf
Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 4 Short Questions Test
Question # 1
آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے سورۃ البقرہ اور آل عمران کے متعلق کیا فرمایا.
-
Ans 1: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النیین نے ارشاد فرمایا: دو روشن سورتوں سورۃ البقرہ اور سورۃ ال عمران کو پڑھا کرو، کیوں کہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جیسے بادل ہوں یا جیسے پرندوں کی دو صف بستہ جماعتیں ہوں - یہ اپنے پڑھنے والوں کے لیے شفاعت کریں گی.
Question # 2
ٌالفاظ کے معنی تحریر کریں-
اقترفتموھا- انفروا- متاع- ثانی اثنین- ایدہ- کلمتہ-
-
Ans 1: اقترفتموھا- تم نے انھیں کمایا- انفروا- تم نکلو- متاع- سمان، فائدہ
ثانی اثنین- دو میں سے دوسرے - ایدہ- اس کی مدد فرمائی- کلمتہ- بات
Question # 3
غزوہ بدر کا کیا نتیجہ نکلا؟
-
Ans 1: بدر کے مقام پر دونوں لشکروں کا مقابلہ ہوا- مسلمانوں کی تعداداور سازوسامان
دشمنوں کے مقابلےمیں بہت کم تھا لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلمانوں کو شاندار فتح حاصل ہوئی- ابوجہل سمیت قریش کے ستر سردار مارے گئے ، ستر
افراد گرفتار ہوئے اور باقی لوگ میدان جنگ سے بھاگ کھڑے ہوئے.
Question # 4
سورۃ البقرہ کا مضمون کے بارے میں تحریر کریں-
-
Ans 1: سورۃ البقرہ کا مرکزی مضمون ہدایت ہے.
سورۃالقبرہ کے بالکل شروع میں ان لوگوں کی صفات بیان کی گئی ہیں جو قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
اس سورت مین واضح کیا گیا ہے کہ جس طرح پہلے اللہ تعالی انسانوں کی ہدایت کے
لیے انبیائے کرام علیھم السلام کے زریعے سے کتابیں بھیجتا رہا ہے- اسی طرح اس
نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی قرآن مجید کے
ساتھ مبعوث فرمایا ہے.- یہ واضح کیا گیا ہے کہ آپ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر ایمان کا دعویٰ قبول نہیں- لہذا انسانوں کا حکم دیا گیا ہے کہ قرآن محید اور صاحب قرآن خاتم انبین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤ اور ان کی کامل
اطاعت کرو.
Question # 5
غزوہ احد سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے.
-
Ans 1: اس غزوہ سے یہ بات عملی طور پر ثابت ہوگئی کہ رسول اللہ خاتم النبین کے حکم کو فراموش کرنے اور نظم و ضبط ترک کرنے سے کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے.
Question # 6
انفال یعنی مال غنیمت سے کیا مراد ہے-
-
Ans 1: انفال نفل کی جمع ہے نفل زائد چیز کو کہتے ہیں- مال غنیمت کو نفل اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ وہ اصل مقصود سے زائد ہوتا تھا.جہاد سے مقصود تو آخرت کار اجر اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہے- مال کا ملنا، اللہ تعالیٰ کا فضل اور عطیہ ہے.
Question # 7
سورۃ التوبہ کو سورۃ التوبہ کیوں کہا جاتا ہے.
-
Ans 1: اس سورت کو سورۃ التوبہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں ان چند صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کی توبہ قبول ہونے کا زکر ہے جو کسی وجہ سے غزوہ تبوک کی مہم میں شریک نہ ہوسکے اور بعد میں انھوں نے اپنی اس غلطی کا اعتراف
کرتے ہوئے سچی توبہ کی.
Question # 8
سورہ البقرہ کو سورہ البقرہ کیوں کہا جاتا ہے.
-
Ans 1: سورۃ البقرہ کی آیات سرسٹھ تا تہتر میں اس گائے کا واقعہ مذکور ہے جسے زبح کرنے کا حکم بنی اسرائیل کودیا گیا تھا- اس لیے اس سورت کا نام سورہ البقرہ ہے.
Question # 9
سورۃ الانفال کے آغاز میں کس چیز کی تعلیم دی گئی ہے.
-
Ans 1: یہ سورت 2 ھ میں جنگ بدر کے بعد نازل ہوئی اور اس میں اسلام و کفر کی اس پہلی جنگ پر مفصل تبصرہ کیا گیا ہے۔ جہاں تک سورت کے مضمون پر غور کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً یہ ایک ہی تقریر ہے جو بیک وقت نازل فرمائی گئی ہوگی مگر ممکن ہے کہ اس کی بعض آیات جنگ بدر ہی سے پیدا شدہ مسائل کے متعلق بعد میں اتری ہوں اور پھر ان کو سلسلۂ تقریر میں مناسب مقامات پر درج کرکے ایک مسلسل تقریر بنادیا گیا ہو۔ بہرحال کلام میں کہیں کوئی ایسا جوڑ نظر نہیں آتا جس سے یہ گمان کیا جاسکے کہ یہ الگ الگ دو تین خطبوں کا مجموعہ ہے۔
Question # 10
سورۃ البقرہ کے مضامین کے نکات تحریرکریں-
-
Ans 1: 1- سورۃ البقرہ کا آغاز اسلام کے بنیادی عقائد یعنی توحید، رسالت اور آخرت کے بیان سے ہوا ہے اسی ضمن میں انسانوں کی تین قسمیں مومن، کافر اور منافق بیان کی گئی ہیں-
2- حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کا واقعہ بیان فرمایا گیا ہے تاکہ انسان کو
اپنی پیدائش کا مقصد معلوم ہوا.
3- مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی سے متعلق بہت سے احکام بیان فرمائے گئے ہیں جن میں عبادات سے لے کر معاشرت، خادانی امور اور حکمرانی سے متعلق بہت سے مسائل ہیں-
Submit