Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 2 Short Questions Test
Try the Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 2 Short Questions Test.
Start Test
Download Pdf
Tarjuma Tul Quran Majeed ICS Part 2 Tarjmatul Quran Chapter 2 Short Questions Test
Question # 1
اللہ تعالیٰ نےسورۃ الانفال کو کب نازل فرمایا.
-
Ans 1: غزوہ بدر کے بعد جب صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف سے مال غنیمت کی تقسیم کے معاملے پر سوال آیا تو اللہ تعالی نے سورۃ الانفال کا نازل فرمایا- اس سورت میں حکم دیا گیا ہے کہ مال غنیمت کو نبی کریم صلی اللہ تعالی عنہ خاتم النبین کے سپرد کردیا جائے. پھر اللہ تعالی کے حکم کے مطابق آپ خاتم النبین صلی اللہ تعالی عنہ نے غزوہ بدر کے مجاہدین میں مال غنیمت کو تقسیم فرمادیا.
Question # 2
سورۃ الانفال میں اہل مکہ کے کردار کو کس سے تشبیہ دی گئی ہے؟
-
Ans 1: مکہ مکرمہ میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین اعلان نبوت کے بعد تیرہ سال مقیم رے- اس دوران مکہ مکرمہ کے کفار نے نبی کریم صلی اللہ خاتم النبین اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے جاں نثار صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کو طرح طرح
سے ستانے اور ناقابل برداشت تکلیفیں پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی.
Question # 3
سورۃ البقرہ کا مضمون کے بارے میں تحریر کریں-
-
Ans 1: سورۃ البقرہ کا مرکزی مضمون ہدایت ہے.
سورۃالقبرہ کے بالکل شروع میں ان لوگوں کی صفات بیان کی گئی ہیں جو قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
اس سورت مین واضح کیا گیا ہے کہ جس طرح پہلے اللہ تعالی انسانوں کی ہدایت کے
لیے انبیائے کرام علیھم السلام کے زریعے سے کتابیں بھیجتا رہا ہے- اسی طرح اس
نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی قرآن مجید کے
ساتھ مبعوث فرمایا ہے.- یہ واضح کیا گیا ہے کہ آپ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر ایمان کا دعویٰ قبول نہیں- لہذا انسانوں کا حکم دیا گیا ہے کہ قرآن محید اور صاحب قرآن خاتم انبین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤ اور ان کی کامل
اطاعت کرو.
Question # 4
سورۃ البقرہ میں بنی اسرائیل کا تذکرہ کس طورپر آیا ہے.
-
Ans 1: سورۃ البقرہ کی آیات سرسٹھ تا تہتر میں اس گائے کا واقعہ مذکور ہے جسے زبح کرنے کا حکم بنی اسرائیل کو دیا گیاتھا- اس لیے اس سورت کا نام سورہ البقرہ ہے- کیوں کہ بقرہ عربی زبان میں گائے کو کہتےہیں- اس واقعہ میں بہت سی حکمتیں ہیں جن میں سے ایک اہم بات یہ ہے کہ اللہ تعالی انسانوں کے مرجانے کے بعد انھیں دوبارہ زندہ کرنے پر مکمل قدرت رکھتا ہے.
Question # 5
سورۃ البقرہ کے مضامین کی گہرائی اور وسعت کے بارے میں تحریر کریں-
-
Ans 1: سورۃ البقرہ کے مضامین کی گہرائی اور وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ جیسے جلیل القدر صحابی کو اس سورت کو مکمل طور پر سیکھنے مین بارہ سال لگے، جب کہ ان کے صاحبزادے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اس سورت کو آٹھ سال میں اس کے تمام مضامین کے ساتھ سیکھا.
Question # 6
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے سورہ البقرہ کے بارے میں کیا فرمایا.
-
Ans 1: سورۃ البقرہ قرآن مجید کی سات طوریل سورتوں میں سب سے بڑی سورت ہے- ان سورتوں کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس نے قرآن مجید کی سات طویل سورتوں کے علم کو حاصل کرلیا وہ بہت بڑا عالم بن گیا.
Question # 7
الفاظ کے معنی تحریر کریں-
العلیا- چقال- یامرون- سیرحمھم- السابقون-
-
Ans 1: العلیا- اونچی ، بالا- ثقالا- بوجھل- یامرون- وہ حکم دیتے ہیں
سیرحمھم- ان پر ضرور رحم فرمائے گا- السابقون- سبقت کرنے والے
Question # 8
لفظ کے معنی لکھیں-
ریحکم- ائاءآلناس- حییط- تراءت- نکص- العقاب
-
Ans 1: رٰیحکم- تمھاری ہوا- رئاء الناس- لوگوں کع دکھاتے ہوئے- محیط- احآطہ کیے ہوئے ہے- تراءت- آمنے سامے ہوئیں- نکص- وہ بھاگا- العقاب- عذاب
Question # 9
سورۃ التوبہ کب نازل ہوئی-
-
Ans 1: جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کی حیات طیبہ کے آخری دور میں غزوہ تبوک کے بعد نازل ہوئی.
Question # 10
سورۃ البقرہ میں کن برائیوں کی سخت مذمت بیان کی گئی ہے.
-
Ans 1: سورۃ البقرہ میں جن برائیوں کی سخت مذمت بیان کی گئی ہے ان میں سے ایک سود ہے. سورۃ البقرہ میں سود کو اللہ تعالی اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے.
سود ایک ایسی معاشرتی برائی ہے جس کی وجہ سے معاشرہ غربت، سستی، فضول
ٌخرچی اور تنگ دلی کا شکار ہوجاتاہے . سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہی چلا جاتا ہے. سود ادا کرنے والے مجبور لوگ کئی بار خود کشی جیسا بڑا گناہ کر بیٹھتے ہیں-
Submit
Share your comments & questions here
No comments yet. Be the first to comment!