Tarjuma Tul Quran Majeed FA Part 1 Tarjmatul Quran Chapter 8 Short Questions Test
Try the Tarjuma Tul Quran Majeed FA Part 1 Tarjmatul Quran Chapter 8 Short Questions Test.
Start Test
Download Pdf
Tarjuma Tul Quran Majeed FA Part 1 Tarjmatul Quran Chapter 8 Short Questions Test
Question # 1
غزوہ تبوک میں منافقین کا کیا کردار تھا؟
-
Ans 1: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے منافقین کے سردار عبداللہ بن ابی کو اس کے تمام منافق ساتھیوں سمیت لشکر سے نکال باہر کیا- اہل ایمان نے اپنی طاقت سے بڑھ کر ایثار کا مظاہرہ کیا اور پکی ہوئی فصلوں کو چھوڑ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کے ساتھ روانہ ہوگئے.
Question # 2
سورۃ البقرہ کے مضامین کے نکات تحریرکریں-
-
Ans 1: 1- سورۃ البقرہ کا آغاز اسلام کے بنیادی عقائد یعنی توحید، رسالت اور آخرت کے بیان سے ہوا ہے اسی ضمن میں انسانوں کی تین قسمیں مومن، کافر اور منافق بیان کی گئی ہیں-
2- حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کا واقعہ بیان فرمایا گیا ہے تاکہ انسان کو
اپنی پیدائش کا مقصد معلوم ہوا.
3- مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی سے متعلق بہت سے احکام بیان فرمائے گئے ہیں جن میں عبادات سے لے کر معاشرت، خادانی امور اور حکمرانی سے متعلق بہت سے مسائل ہیں-
Question # 3
غزوہ احد کو مختصرا بیان کریں
-
Ans 1: غزوہ احدحق و باطل کے درمیان برپا ہونے والا دوسرا بڑا معرکہ ہے- یہ غزوہ سات شوال المکرم تین ہجری بروز ہفتہ مدینہ منورہ کے قریب احد نامی پہاڑ کے پاس ہوا-
یہ غزوہ مشرکین مکہ کے خلاف لڑا گیا- مسلمانوں کی قیادت حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم خاتم النبین نے فرمائی. جب کہ مشرکین مکہ کا سردار اس غزوہ مین ابو
سفیان تھا. تین ہزار افراد پر مشتمل مشرکین مکہ کا لشکر بھر پور تیاری سے
مسلمانوں پر حملہ آور ہوا - غزوہ احد میں کفار کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد
ایک ہزار سے بھی کم تھی لیکن ان کے حوصلے بلند اور ایمان مضبوط تھا.
Question # 4
سورۃ التوبہ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی کیا فضیلت آئی ہے.
-
Ans 1: دوران ہجرت غار ثور میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور نبی کریم صلی اللہ تعالی عنہ کی رفاقت کا تزکرہ ہے- زکوٰۃ کے مصارف اور مومن مجاہدین کی تعریف اور جہاد کرنے کی ترغیب کا بیان ہے.
Question # 5
اسلام سے پہلے مال غنیمت کے بارے میں کیا تصور تھا؟
-
Ans 1: ظہور اسلام سے قبل ہونے والی جنگوں میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ میدان جنگ میں و مال جس کے ہاتھ آگیا وہ اسی کی ملکیت ہے- اس زمانے میں لوگ مال و دولت کے حصول کے لیے بھی جنگوں میں شریک ہوتے تھے- سورۃ االانفال میں اس
جاہلانہ تسؤر کی نفی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اسلام میں جہاد کا مقصد صرف
اور صرف اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنا ہے.
Question # 6
غموں اور مصائب کی کیا حکمت ہے.
-
Ans 1: غموں اور مصائب کی ایک اہم حکمت یہ ہے کہ ایمان الوں کی تربیت ہو اور وہ کسی نقصان پر مستقل پریشانی کا شکار نہ ہوں-
Question # 7
سورۃ البقرہ میں کن برائیوں کی سخت مذمت بیان کی گئی ہے.
-
Ans 1: سورۃ البقرہ میں جن برائیوں کی سخت مذمت بیان کی گئی ہے ان میں سے ایک سود ہے. سورۃ البقرہ میں سود کو اللہ تعالی اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے.
سود ایک ایسی معاشرتی برائی ہے جس کی وجہ سے معاشرہ غربت، سستی، فضول
ٌخرچی اور تنگ دلی کا شکار ہوجاتاہے . سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہی چلا جاتا ہے. سود ادا کرنے والے مجبور لوگ کئی بار خود کشی جیسا بڑا گناہ کر بیٹھتے ہیں-
Question # 8
انفال یعنی مال غنیمت سے کیا مراد ہے-
-
Ans 1: انفال نفل کی جمع ہے نفل زائد چیز کو کہتے ہیں- مال غنیمت کو نفل اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ وہ اصل مقصود سے زائد ہوتا تھا.جہاد سے مقصود تو آخرت کار اجر اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہے- مال کا ملنا، اللہ تعالیٰ کا فضل اور عطیہ ہے.
Question # 9
غزوہ تبوک میں مسلمانوں کا مقابلہ کس سے تھا؟
-
Ans 1: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے اعلان جہاد فرمایا . صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کو حکم دیا کہ ملک شام جاکر قیصر روم کی افواج سے مقابلہ کیا غزوہ تبوک میں حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اگر یہ اقدام نہ فرماتے تو اسے اسلام اور مسلمانوں کی کمزوری سمجھا جاتا- منافقین نے مسلمانوں کو بددل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اپنے اس مذموم ارادے مین کامیاب نہ ہوسکے.
Question # 10
سورۃ التوبہ کو سورۃ التوبہ کیوں کہا جاتا ہے.
-
Ans 1: اس سورت کو سورۃ التوبہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں ان چند صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کی توبہ قبول ہونے کا زکر ہے جو کسی وجہ سے غزوہ تبوک کی مہم میں شریک نہ ہوسکے اور بعد میں انھوں نے اپنی اس غلطی کا اعتراف
کرتے ہوئے سچی توبہ کی.
Submit
Share your comments & questions here
No comments yet. Be the first to comment!