×

Meri Dastan

Mirza Farhat Ullah Baig
Rs. 800
Views: 134 Views

اُردو کے نامور نثر نگار مرزا فرحت اللہ بیگ کی یہ خودنوشت ’’میری داستان‘‘ دراصل ایک ’’دفتربیتی‘‘ ہے جو آپ بیتی کے تمام پہلوؤں کی بجائے صرف ایک پہلو یعنی ان کی دفتری زندگی اور کارناموں پر محیط ہے۔ مرزا صاحب نے انسانی زندگی کو ایک قید سے تعبیر کیا ہے اور اس قید کے پانچ حصے کیے ہیں۔ حصہ اوّل ماں کا پیٹ۔ دوسرا حصہ بڑے بوڑھوں کی قید۔ سوم حصہ مدرسے کی قید۔ چوتھا حصہ نوکری کی قید اور آخری حصہ قبر کی قید۔ یہ تقسیم ان کی بڑی خوش طبعی پر مبنی ہے۔ ’’میری داستان‘‘ اپنے تمام کرداروں کے صحیح تشخص کے باوجود ایک زبردست عوامی میلہ ہے جس میں قہقہے ہیں، چہچہے ہیں، بھیڑ بھاڑ ہے، آدمی پر آدمی گر رہا ہے، ہنڈولے جھول رہے ہیں، چرخ جھوم رہے ہیں، حلوائیوں کی دُکانوں پر مٹھائی کے تھال سجے ہیں، کڑھاؤ چڑھے ہیں، پوریاں تلی جا رہی ہیں، کہیں ناچ گانا ہو رہا ہے، کہیں بھنڈی کی دھوم دھام ہے۔ یہ حسنِ بیان، ذہانت، انشاء پردازی اور ادب عالیہ کا شاہ کار ہیں۔ وفات سے تین سال پہلے یہ روداد مکمل ہو گئی تھی۔ تینتیس برس بعد اشاعت کی نوبت آئی مگر چَھپی نہیں بلکہ چُھپی رہی۔ معدودے چند لوگوں کی نظر سے گزری۔ اکثر لوگ اس کے وجود سے ناواقف تھے۔ نئی اشاعت سے یہ عام پڑھنے والوں تک پہنچ جائے گی اور مرزا صاحب کی زندگی کا اہم حصہ نظروں کے سامنے آ جائے گا۔ڈاکٹر اسلم فرخی

Book Detail

  • Publisher
  • Book Corner
  • Publication Date
  • 18/02/2021
  • Number of Pages
  • 326
  • Binding
  • Hard Back
  • ISBN
  • 9789696623243
  • Category
  • Fiction , Biographics

Price Offers From Different Stores

Store Price Order
Liberty Stores
Rs. 800 Add to Cart

Book Reviews

No review posted by any user for this MERI DASTAN. Be the first rate this Book

Book Categories

Provide some info about the book you need. Our team will find it and contact you back.

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Forgot Password

to continue to ilmkidunya.com

X

Register Type

Please Provide following information to Register

  • Student
  • Tutor
  • Consultant
  • Employer