✖

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

MERA PAKISTANI SAFARNAMA

  • AuthorBalraj Sahni
  • Rating rating
  • Price800
image
image
image

ہندوستانی فلم اور سٹیج اداکار بلراج ساہنی (یکم مئی 1913ء -13 اپریل 1973ء) کا خاندان 1947ء میں بھیرہ سے ہجرت کر کے بھارت چلا گیا۔ ان کے بھائی بھیشم ساہنی بھی ہندی کے مشہور مصنف، ڈرامانگار اور اداکار تھے۔ بلراج ساہنی راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم پائی۔ انگلش ادب میں ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد وہ واپس راولپنڈی چلے گئے اور اپنے خاندان کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے لگے۔ 1930ء کی دہائی کے اواخر میں وہ انگلش اور ہندی کے اُستاد کی حیثیت سے رابندر ناتھ ٹیگور کی وِشو بھارتی یونیورسٹی (بنگال) چلے گئے۔ بلراج نے پدمنی، نوتن، مینا کماری، وجینتی مالا اور نرگس کے ساتھ بندیا، سیما، سونے کی چڑیا، سٹہ بازار، بھابی کی چُوڑیاں، کٹھ پتلی، لاجونتی اور گھر سنسار جیسی فلموں میں کام کیا۔ نِیل کمل، گھر گھر کی کہانی، دو راستے اور ایک پھول دو مالی میں اُن کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ پنجابی کلاسک فلم ’’نانک دُکھیا سب سنسار‘‘ کے علاوہ ’’ستلج دے کنڈھے‘‘ کو بھی پذیرائی ملی۔ بلراج ساہنی نے بطور لکھاری بھی اپنے جوہر دکھائے۔ اُنھوں نے ہندی، انگلش اور پنجابی میں لکھا۔ 1962ء میں اپنے آبائی وطن (مغربی پنجاب) کا دورہ کرنے کے بعد یہ کتاب ’’میرا پاکستانی سفرنامہ‘‘ لکھی۔ یہ تقسیمِ ہند کی وجہ سے بے وطن ہونے والوں کے دُکھ بھرپور طریقے سے بیان کرتی ہے۔ وہ لاہور، جھنگ، سرگودھا، بھیرہ اور راولپنڈی میں تجربات اور ملاقاتوں کا حال بہت خوب صورت انداز میں بتاتے ہیں۔ اُن کے خالص پنجابی انداز کو ترجمے میں ہر ممکن حد تک برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اُنھوں نے روس کا سفرنامہ بھی لکھا جسے سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ ملا۔ اُن کی نظمیں اور افسانے ادبی جرائد میں چھپتے رہے۔ ان کی خودنوشت ’’میری فلمی آتم کتھا‘‘ یعنی فلمی آپ بیتی کو بہت سراہا گیا۔ وہ نظریاتی اعتبار سے بائیں بازو سے تعلق رکھتے تھے۔ اُنھوں نے پی کے وسُودیون نائر کے ساتھ مل کر آل انڈیا یوتھ فیڈریشن بنائی۔ وہ بعد میں اِس تنظیم کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ 1950ء کی دہائی میں دہلی میں غریبوں کے لیے لائبریری اور مطالعہ گاہ بنائی۔ آخری فلم ’’گرم ہوا‘‘ کی ڈبنگ مکمل ہوتے ہی اُن کی وفات ہو گئی۔ وہ اپنی بیٹی شبنم کی بے وقت موت کی وجہ سے شدید غم زدہ تھے۔

  • Publisher Book Corner
  • Publication Date 28/06/2010
  • Number of Pages 168
  • Binding Trade Paper Back
  • ISBN 9789696623038
  • Category Travelogues

Price Offers From Different Stores

Store Price
Young Samurai: The Way of the Warrior
Young Samurai: The Way of the Warrior
Rs. 746
Young Samurai: The Way of the Sword
Young Samurai: The Way of the Sword
Rs. 746
You'll Be the Death of Me - (PB)
You'll Be the Death of Me - (PB)
Rs. 1295
The Night She Disappeared: the No. 1 bestseller from the author of The Family Upstairs
The Night She Disappeared: the No. 1 bestseller from the author of The Family Upstairs
Rs. 1695
The Invisible Life of Ivan Isaenko: A Novel - Hardcover
The Invisible Life of Ivan Isaenko: A Novel - Hardcover
Rs. 2750
Scatter Her Ashes (A Thorkild Aske Mystery)
Scatter Her Ashes (A Thorkild Aske Mystery)
Rs. 1595
Reckless Girls: The exciting new psychological crime suspense thriller and New York Times bestseller!
Reckless Girls: The exciting new psychological crime suspense thriller and New York Times bestseller!
Rs. 1195
Outbreak - A Terrifyingly Real Thriller from the No. 1 Sunday Times Bestselling Author
Outbreak - A Terrifyingly Real Thriller from the No. 1 Sunday Times Bestselling Author
Rs. 1495
Jaadu Ki Tareekh
Jaadu Ki Tareekh
Rs. 500
In Pursuit of the Truth -
In Pursuit of the Truth -
Rs. 570
Enna Burning (Books of Bayern) - Paperback
Enna Burning (Books of Bayern) - Paperback
Rs. 746
Blacktop Wasteland: the acclaimed and award-winning crime hit of the year
Blacktop Wasteland: the acclaimed and award-winning crime hit of the year
Rs. 1395

Book Reviews

00 Review No review posted by any user for this MERA PAKISTANI SAFARNAMA. Be the first to rate this Book

Book Categories

Textbooks
Fiction
Exams
Non Fiction
Children Books
Stationary