Online Short Questions For Chapter 2 "9th Class Islamiat urdu mdeium ahadees "
Try The Short Questions For 9th Class Islamiat urdu mdeium ahadees
Islamiat (New Book) - 9th Class Islamiat urdu mdeium ahadees
Question # 1
فرشتوں پر ایمان کے دو اثرات تحریر کریں-
-
Ans 1: فرشتوں پر ایمان لانے سے انسانی زندگی پر بہت گہرا اثر مرتب ہوتا ہے- فرشتوں پر ایمان لانے سے انسان یہ یقین کرلیتا ہے کہ فرشتے اس کے تمام اعمال کو محفوظ کررہے ہیں اور ایک دن انسان نےاللہ تعالی کے سامنے ان اعمال کا جواب دینا ہے.
-
Ans 2: اسی طرح فرشتوں پر ایمان لانے سے انسان میں عزت نفس کا احساس پیدا ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے فرشتوں سے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کروایا تھا.
Question # 2
عقیدہ توحید کی اقسام کو تحریر کریں-
-
Ans 1: 1- توحید ربوہیت: توحید ربوہیت یہ ہے کہ انسان اس بات پر ایمان لائے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا خالق و مالک اور رازق ہے- اس میں کوئی اور اس کا شریک نہیں- ارشاد باری تعالیٰ ہے.
ترجمہ: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا فرمایا پھر اس نے تمہیں راز عطا فرمایا پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے پھر وہی تمہیں زندہ فرمائے گا ، کیا تمہارے شریکوں میں (بھی) کوئی ایسا ہے؟ جوان میں سے کوئی (بھی) کام کرسکتا ہو، وہ (اللہ) پاک ہے اور بہت بلند ہے اس جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں-
2- توحید وہیت سے مراد یہ ہے کہ اس بات پر ایمان لایا جائے کہ صرف اللہ تعالیٰ
ہی معبود حق ہے اور اس کی عبادت میں کوئی اس کا شریک نہیں- یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنا قطعا جائز نہیں اور پھر پوری زندگی اس کے احکام کے تحت گزارنا توحید لوہیت ہے.
ترجمہ: تو جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ نیک
عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں شریک نہ کرے.
3- توحید اسما و صفات: اللہ تعالی کو اس کے اسما اور صفات میں یکتا اور تنہا ماننا
توحید اسماء صفات ہے، یعنی اعتقاد رکھنا کہ جس طرح اللہ تعالی اپنی زات کے اعتبار سے واحد اکیلا اور یکتا ہے اسی طرح وہ اپنے اسما و صفات اور افعال میں بھی وآحد یکتا ہے.
Question # 3
مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے دو معاشرتی اثرات بیان کریں-
-
Ans 1: مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے سے انسان محلے داروں اور دیگر نمازیوں سے ملاقات کی وجہ سے ان کے حآلات سے باخبر ، دکھ درد سے آگاہ اور خؤشی و غم کا احساس کرکے ان کے ساتھ شریک ہوتا ہے انھی امورکا خیال رکنے سے انسانی معاشرہ ترقی پاتا ہے.
نماز ہمدردی، ایثار، اخوت و محبت اور رواداری جیسے جذبات پیدا کرتی ہے- خشوع ؤخضؤع والی نمازاللہ تعالی کے ہاں بہت پسندیدہ ہے.
Question # 4
نماز کی فضیلت کے بارے میں دو جملے تحریر کریں-
-
Ans 1: انفرادی نماز کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز اداکرنے کی بہت فضیلت ہے - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے ارشاد فرمایا.
باجماعت نماز اکیلے نماز سے ستائیس درجے افضل ہے. ( صحیح بخاری :645)
ایک اور مقام پر آپ خاتم النبین نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نماز عشاء باجماعت
ادا کرتا ہے تو اس کو آدھی رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے اور جو فجر جماعت کے ستھ ادا کرتا ے اس کو بقیہ آدھی رات کاثواب مل جاتا ہے.
Question # 5
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی کوئی سی دو خصوصیات تحریر کریں-
-
Ans 1: اللہ تعالی نے انبیاء کرام علیھم السلام کو بہت سی خصوصیات عطا فرمائیں- ان کو اللہ تعالی کی طرف سے وحی کی صورت میں علم و حکمت سے نوازا جاتا ہے اور عام انسانوں مین ان کی کوئی مثال نہیں ملتی- نبی ارو رسول اگرچہ انسان ہوتے یں لیکن اپنے مرتبے اور عقل و فہم کے اعتبار سے تمام مخلوق سے بلند ترین مقام پر فائز ہوتے ہیں-
انبیاء کرام علیھم السلام معصوم ہوتے ہیں اور ان سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوتا-
انبیاء کرام علیھم السلام کی نبوت اور رسالت و ہبی ہوتی ہے- یعنی منصب نبوت کسی
خاص عمل یا کوشش کے زریعے سے حاصل نہیں کیا جاسکتا یہ اللہ تعالی کی طرف سے خاص انعام ہے جو اللہ تعالی کے خاص فضل سے ملتا ہے.
Question # 6
فرشتوں پر ایمان لانے کی اہمیت بیان کریں-
-
Ans 1: ملائکہ " ملک" کی جمع ہے جس کا معنی " فرشتہ" ہے- فرشتے اللہ تعالی کی نوری مخلوق ہیں- فرشتوں کی آصل تعداد کا علم صرف اللہ تعالی کو ہے- جس طرح اللہ تعالی کی زات ، اس کے رسولوں ، آسمانی کتابون ، آخرت کے دن اور تقدیر پر
ایمان رکھنا ضروری ہے- اسی طرح فرشتوں پر ایمان رکھنا بھی ضروری ہے-
-
Ans 2: فرشتوں پر ایمان لانے سے انسانی زندگی پر بہت گہرا مرتب ہوتاہے. فرشتوں پر ایمان لانے سے انسان پر یقین کرلیت اہے کہ فرشتے اس کے تمام اعمال کو محفوظ کررہے ہیں- اور ایک دن انسان نے اللہ تعالی کے سامنے ان اعمال کا جواب دینا ہے.
-
Ans 3: اسی طرح فرشتوں پر ایمان لانے سے انسان میں عزت نفس کا احساس پیدا ہوتا ہے ، کیوں کہ اللہ تعالی نے فرشتوں سے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کروایاتھا.
Question # 7
نماز کی دو شرائط تحریر کریں-
-
Ans 1: نماز کے لیے وضو کرنا شرط ہے- جب انسان وضؤ کرتا ہے تو ہاتھ دھونا، دانت صاف کرنا ، ناک مین پانی چڑھانا، منھ دھونا، سر کا مسح کرنا اور پاؤں دھونا ظاہری طور پر انسان کو طہارت و پاکیزگی بخشتے ہیں-
Question # 8
شرک کی تعریف کریں-
-
Ans 1: جو شخص عقیدہ توحید پر ایمان نہیں رکھتا وہ شرک کا ارتکاب کرتا ہے- عقیدہ توحید کا انکار شرک ہے- شرک کا لفظی معنی حصہ دار ساجھی ٹھہرانا ہے- شریعت کی اصطلاح میں ربویت ، والوہیت اور اس کے اسماء صفار میں کسی کو اللہ تعالی کا
شریک اور حصہ دار بنانا شرک کہلاتا ہے.
Question # 9
روزہ انسان کو پابندی وقت اور نظم و ضبط کا کس طرح دیتا ہے.
-
Ans 1: 1- مقررہ وقت پر سحری اور افطار انسان کو نظم و ضبط کی پابندی کا درس دیتی ہے.
2- روزے سے مسلمانوں میں تقویٰ و پرہیز کاری ، جسمانی وروحانی طہارت اور
ایثار و ہمدردی جیسی صفات پیدا ہوتی ہے. روزے کی حالت میں دوسروں کی بھوک
پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں-
3- روزے کی وجہ سے نیکی اور تقویٰ کی فضا پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے
مسلمانوں مین عبادت کا شوق بڑھ جاتا ہے اور روحانی تسکین حاصل ہوتی ہے.
Question # 10
رسالت کی اہمیت اور ضرورت تحریر کریں
-
Ans 1: اسلام کی عقائد میں توحید کے بعد عقیدہ رسالت کا درجہ ہے- انبیاء کرام اللہ تعالی اور اس کی مخلوق کے درمیان سفیر ہوتے ہیں- اللہ تعالی نے ابتدا ہی سے انسانوں کی ہدایت اور راہ نمائی کا انتظام فرمایا- یہ ہدایت اور راہ نمائی اللہ تعالی کے انبیاء کرام کے زریعے سے مہیا کی گئی- انبیا کررام علیھ السلام اپنے معاشرے کے پاک اور بے حد نیک انسان ہوتے ہیں- اللہ تعالی ان پر وحی کے زریعے سے اپنے احکام
نازل فرماتا ہے- نبوت اور رسالت کایہ سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر ختم ہوا.
Submit