جاب کا حصول اور آج کا نوجوان

خصوصاً کرونا کی پہلی لہر کے بعد ہمارا نوجوان ایک تذبذب کا شکار ہے- کیونکہ جاب کے لیے افرادی قوت بہت زیادہ جبکہ نوکریاں (Jobs) مزید کم ہو گئی ہیں ۔
 
یونیورسٹیوں سے نکلنے والے طلباء و طالبات، جو کہ مارننگ، ایوننگ، نائٹ اور ایگزیکٹو پروگرامز سے پاس آؤٹ ( فارغ التحصیل) ہوتے ہیں ان کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ ہر سال لاکھوں طالب علم ڈگری لے کر نکلتے ہیں، لیکن اکثر کو اس بات کا ادراک نہیں ہوتا کہ جو وہ پڑھ رہے  یا پڑھ چکے ہیں، کیا آنے والے دور میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ (Demand) بھی ہو گا ...؟
ہمارا تعلیمی نظام(Education System) اس قدر کھوکھلا ہوچکا ہے کہ نہ طالب علم اور نہ ہی والدین کو ایجوکیشن اور کیریئر کونسلنگ کا کچھ خاص پتہ ہوتا ہے اور ہمارے تعلیمی ادارے بھی اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کا انڈسٹری سے خاص تعلق اور مشاورت نہ ہونا بھی بے روزگاری کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس بنا پر تعلیمی ادارے ، مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت پیدا کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ ایک طرف پڑھے لکھے نوجوان شکایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ڈگریاں ہونے کے باوجود جاب نہیں ہے ۔ اور دوسری طرف بیشتر صنعتی ادارے(Employers) شکایت کرتے نظر آتے ہیں ، کہ ان کو مطلوبہ Skills (مہارت) کے حامل افراد نہیں مل رہے ۔ 
 
ماہرین کے مطابق کرونا وبا کے دوران اور بعد میں بھی کئی سالوں تک لوگ جاب کے حصول میں مشکلات کا شکار رہیں گے ۔  کیونکہ بہت سے کام مجازی (Virtually) ہورہے ہیں اور آنے والے دور میں اس کا تناسب اور بھی بڑھ جائے گا۔  ایچ آر میں " Virtual Worker " کا رجحان ( concept) بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ ادارے  اپنے کئی کاموں کی بابت مستقل افراد رکھنے کی بجائے، Freelancers سے رابطہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ اس طرح انہیں کام کی Variety بھی مل جاتی ہے اور مستقل Financial (مالی) بوجھ سے بھی بچ جاتے ہیں ۔
 
 اس لیے تمام ایسے افراد جو جاب کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو آنے والے وقت کے لیے تیار کریں ۔ خود کا محاسبہ کریں یا کسی Coach Career  یا ایچ آر گرو سے مل کر کونسلنگ سروسز حاصل کریں۔ اپنی  پوشیدہ Abilities (صلاحیتوں)  کو بروکار لائیں ، اپنے آپ کو فائن ٹیون (Fine-tune) کریں ۔
 
آپ کے پاس کوئی ایسا اچھوتا سکلز سیٹ ضرور ہونا چاہئیے جو آپ کو دوسروں پر ممتاز کرتا ہو ۔ وہ آپ کی ٹائپنگ سپیڈ بھی ہو سکتی ہے اور  In-page  پر Grip (دسترس) بھی، ہوسکتا ہے آپ کو Graphic Designing کی اضافی مہارت ہو ۔ ہو سکتا ہےآپ کو مثاثر کن بات چیت کا فن آتا ہو۔۔۔غرضیکہ آپ اپنے آپ کو کسی ایسی مہارت یا مہارتوں سے ضرور لیس کر لیں جو آپ کو، آپ کی بنیادی ڈگری کے ساتھ Value Added Services کے طور پر سپورٹ کریں ۔ 
 
اگر دس افراد کسی جاب کے لیے درخواست دیں، جس کے لیے درخواست دہندہ کا  MBA-Marketing ہونا 
شرط ہو ، وہاں آپ کو اپنی اس (Value Added Services) کی بنیاد پر جاب آفر ہو سکتی ہے۔  کیونکہ کمپنیاں زیادہ افراد کو نوکریاں دینے کی بجائے اضافی سکلز کے حامل افراد کو ترجیح دیتی ہیں ۔ چاہے انہیں اس کے لیے مارکیٹ سے کچھ زیادہ Pay ہی کیوں نہ کرنا پڑے ۔ 
 
ایسے کورسز اور سیمینارز ضرور جوائن کریں جن کا بلواسطہ یا بلا واسطہ آپ کے پروفیشن سے تعلق ہو اس سے آ پ کا مخصوص علم بھی بڑھے گا اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ بھی- 
 
اپنے سی وی (Curriculum vitae) پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہ دو صفحات آپ کے ایلچی (Representative) ہوتے ہیں ۔ یہ آپ کی وہاں مارکیٹنگ کررہے ہوتے ہیں جہاں آپ فزیکل موجود نہیں ہوتے ۔
 
 ہمارا عام رجہان ہے کہ ہم لاکھوں روپے اپنی پڑھائی پر لگانے کے بعد سی وی (CV) کے لیے کسی نیٹ کیفے یا کمپیوٹر شاپ کا رخ کرتے ہیں، جو ہمیں سو، پچاس میں ہماری سی وی بنا کر دے دیتا ہے۔ اور اکثر اعلیٰ عہدوں (Senior Professionals) کا بھی یہی طرزِ عمل ہوتا ہے۔  لیکن شائد ہمیں خود بھی احساس نہیں ہوتا کہ ہم اپنے آپ کے ساتھ کتنی بڑھی زیادتی کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ سی وی ہماری تعلیم، سکلز سیٹ اور صلاحیتوں (KSAs) پر مبنی نہیں ہوتی بلکہ اس میں صرف ہماری رابطہ معلومات (Contact Information) درج ہوتی ہے۔ 
 
مختصراً یہ کہ مطلوبہ جاب کہ حصول کے لیے ہمیں سب سے پہلے اپنے رویے (Attitude) پر توجہ دینی ہوگی، سکلز سیٹ پر کام کرنا ہو گا، اپنے پروفیشنل تعلقات کو بڑھانا ہو گا، سی وی اور جاب انٹرویو کے موئثر طریقے سیکھنے ہونگے۔ پرسنل اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ بھی مفید ثا بت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اگر کسی چیز کو کاٹنے کے لیے موجودہ اوزار ٹھیک کام نہ کر رہا ہو اور آپ اس پوزیشن میں بھی نہ ہوں کہ آ پ اسے تبدیل کر سکیں تو آپ اسی اوزار کو تیز تو ضرور کر لیں۔ 
 
 اسی طرح جاب کے حصول کیلئے بھی آپ کو مطلوب مہارتوں (Job Hunting Tools) پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ تاکہ آپ جاب کے حصول کی اس دوڑ میں اپنا مقام حاصل کر سکیں۔
 
تحریر: ظفر اللہ زاہد، ایچ آر پروفیشنل اینڈ ایجوکیشنسٹ - فاؤنڈر سائینٹکس ریسورسز
 
 

 

Top Contributors

Mehran Ali

University Of Management And Technology Umt Lahore

249 Articles

KiranNasir

171 Articles

Farah

79 Articles

Ammara Ghous

61 Articles

M Abid Ayub

Punjab University PU Lahore

57 Articles

Jawairia Chaudary

PUCIT Lahore

56 Articles

 

Share your comments questions here
Sort By:
X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

inquiry-image

Free Admission Advice

Fill the form. Our admission consultants will call you with admission options.

Most Popular Articles

Role of media in Pakistan
  • Date: 12/May/2012
  • Category: Education
14 August , Independence Day of Pakistan
  • Date: 13/Aug/2014
  • Category: Education
Students' problems in Pakistan
  • Date: 15/May/2012
  • Category: Education
Best and Correct Key Book Math’s Class 9 (PTB)
  • Date: 17/Feb/2016
  • Category: Education
The Great Blessings of the Holy Month of Ramadan
  • Date: 10/Jul/2012
  • Category: Education
Allama Iqbal and Ideology of Pakistan
  • Date: 02/Nov/2015
  • Category: Education
Punjab Education Ministry Announces The Matric And Inter Final Result Schedules For All Boards Of Education
  • Date: 23/Sep/2021
  • Category: Education
Major Problems Facing Pakistan Today
  • Date: 28/Oct/2014
  • Category: Education