ہر زمانے میں استاد کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے. اس خاص مقام کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ ہماری شخصیت سازی اور کردار سازی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں. حتیٰ کہ اسلام نے بھی استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے. اور اسی اہمیت کے باعث ہم اپنے اساتذہ کی دل و جان سے عزت کرتے ہیں. لیکن اگر یہی رشتہ معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرے تو معاشرے کا مستقبل کس طرح کی بربادی کا حال بیان کرتا نظر آئے گا اس بارے میں آپ اور میں گمان بھی نہیں کر سکتے. آج کل ہمیں ہراساں کرنے کی مختلف وارداتوں کے بارے میں با تیں سننے کو ملتی ہے. انتہائی افسوس کے ساتھ کہتی ہوں کہ ایسے واقعات میں کچھ ٹیچرز بھی شامل ہیں. جو معصوم بچوں کی عزت کو مزاق سمجھتے ہوئے ان کو اپنی حوس کا نشانہ بناتے ہیں. اور ان کے دلوں دماغ پر اپنی بے حیائی کے ایسے وار چلاتے ہیں کہ ایک معصوم لڑکی کسی کو کچھ بھی بتا نے سے قاصر ہو جا تی ہے. اور اپنے ہی اندر نفسیاتی مریضہ بن جاتی ہے.ذہنی دباؤ کی وجہ سے پڑھائی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں. آج کل ہمارے کالجز اور خصوصاً یونیورسٹیوں میں ٹیچرز گریڈ اور نمبرزکی لالچ میں بچوں کا غلط استعمال کر رہے ہیں جو کہ ہمارے معاشرے پر بڑا سوالیہ نشان ہے. آگر تربیت کرنے والی زات ہی بے حیا اور بے لو ث ہو جائے تو معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکے گا. جس کی وجہ سے بہت سی برائیاں جنم لے گی. اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کومعلم بنا کر بھیجا کم از کم اپنے نبی کی ہی زندگی کو ہی مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنے پیشے کا احترام کرتے ہوئے عزت کی روٹی کھائے نا کہ معصوموں کی زندگیاں برباد کر ے.حکو مت کو چاہیے کہ اس معاملے پر غور کریں تا کہ زندگیاں خراب ہو نے سے بچ جائیں انصاف کو بلند کریں تا کہ جب کسی پر ظلم ہو تو وہ خوف زدہ ہو نے بجائے ان ظالموں کے خلاف بول سکے اورایسی کڑی سزا دی جائے کے سا ری دنیا اس سے عبرت حاصل کر ے. بہثیت قوم ہمیں اپنے کردار کا احتساب کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں پھیلی جانے والی گندگی کو ختم کیا جا سکے.
 
 

 

About The Author:

Ilmkidunya is one of the biggest educational websites working for the past 18 years to keep the people updated regarding the latest educational news about admission, universities, results, date sheets, and scholarships.


Share your comments questions here
Sort By:
X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

inquiry-image

Free Admission Advice

Fill the form. Our admission consultants will call you with admission options.