آج لاہور میں ٹیکسٹ بُک پبلشرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہُوا ، جس میں ملک بھر سے ٹیکسٹ بُک پبلشرز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ حکومتی ون بُک اقدام غیر آئینی ہے اور ہمیں اس کا نفاذ منظور نہیں ۔ البتہ اگر حکومت یکساں قومی نصاب نافذ کرنا چاہتی ہے تو اس کے لیے پبلشرز کو تین سال کی مہلت دی جائے تاکہ پبلشرز اور بُک سیلرز کے اربوں روپے کے اسٹاکس کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم ہر طرح کا احتجاج کریں گے۔

 

About The Author:

Ilmkidunya is one of the biggest educational websites working for the past 18 years to keep the people updated regarding the latest educational news about admission, universities, results, date sheets, and scholarships.


Share your comments questions here
Sort By:
X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

inquiry-image

Free Admission Advice

Fill the form. Our admission consultants will call you with admission options.