By Muhammad Utban Abid02, Aug 2024 07:36 PMilmkidunya.com
سیلون سے سری لنکا
سیلون سے سری لنکا کا نام 1972 میں تبدیل ہوا۔ اس نام کی تبدیلی کا بنیادی مقصد ملک کے بنیادی زبان "سنہالا" پر مبنی نام کا استعمال کرنا تھا۔
چیکوسلوواکیہ سے چیکیا
چیکوسلوواکیہ 1993 میں دو الگ ممالک میں تقسیم ہو گئے۔ چیک ریپبلک اور سلوواکیہ۔ لیکن، 2016 میں چیک ریپبلک نے اپنے لیے ایک مختصر نام، چیکیا متعارف کرایا جسے وہ بین الاقوامی سطح پر استعمال کرتے ہیں۔
آئرش فری اسٹیٹ سے آئرلینڈ
آئرلینڈ کا پرانا نام آئرش فری اسٹیٹ تھا، جو 1922 سے 1937 تک استعمال ہوا۔ یہ نام انگریزی اور آئرش زبان دونوں میں استعمال ہوتا تھا۔
زائر سے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو پہلے "زائیر" کہا جاتا تھا۔
کانگو نے 1960 کو بیلجیم سے آزادی حاصل کی۔ آزادی کے بعد، ملک جمہوریہ کانگو کے نام سے جانا جانے لگا۔