تعلیم


By Muhammad Utban Abid 13, Aug 2024 12:06 PM ilmkidunya.com

قانون

قانون ہمیں ایک محفوظ اور منظم معاشرے میں رہنے میں مدد دیتا ہے۔ جب ہم قانون کہ اہمیت دیتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں، تو ہم اپنی اور دوسروں کی حفاظت بھی کرتے ہیں، یہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ہمیشہ قانون کو اہمیت دیں۔

صفائی ستھرائی

صفائی ستھرائی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔ ایک صاف ستھرا ماحول نہ صرف ہمیں خوشگوار محسوس کراتا ہے بلکہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ صفائی ستھرائی کا خا ص خیال رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

بے لوث خدمت

ہر ایک فرد اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔ چاہے آپ ایک طالب علم، ملازم، یا بزنس مین ہوں، آپ سب کو اپنے اپنے طریقے سے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

ثقافت

ہمیں اپنی ثقافت کا احترام کرنا چاہیے اور دوسری ثقافتوں کے بارے میں بھی مثبت رویہ رکھنا چاہیے۔

ترقی

اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔ یہ صرف ایک شخص کا کام نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

ملک سے محبت

پاکستان ہمارا گھر ہے، ہمارا وطن ہے۔ ہمیں پاکستان سے سچی محبت کرنی چاہیے اور اس کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

وہ عادات جنہوں نے آئن سٹائن کو دنیا کا ذہین ترین سائنسدان بنا دیا۔