قومی ہیرو ایم ایم عالم کی زندگی پر ایک نظر


By Muhammad Utban Abid 18/03/2024 01:50 PM ilmkidunya.com

پیدائش

محمد محمودعالم جنہیں ایم ایم عالم بھی کہا جاتا ہے۔ 6 جولائی 1935ء کو کلکتہ کے ایک خوش حال اور تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

انہوں نے تعلیم 1951ء میں سندھ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈھاکہ سے مکمل کی۔ 1952ء میں فضائیہ میں آئے اور 2 اکتوبر 1953ء کو کمیشنڈ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

وجہ شہرت

انھوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ کے اندر اندر مار گرایا جن میں سے چار 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔

بنگالی

بنگالی ہونے کی وجہ سے 1971 کی جنگ میں آپ کو ہوائی جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی

اعزازات

ایم ایم عالم کو 1965ء کی جنگ میں بے مثال جرات اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔

ریٹائرمنٹ

ایک جمعہ کے خطبہ میں فضائیہ کے سربراہ انور شمیم پر تنقید کی تھی جس کی وجہ سے ایم ایم عالم کو ملازمت سے ریٹائر کر دیا گیا تھا۔ ایم ایم عالم 1982ء میں ریٹائر ہو کر کراچی میں قیام پزیر ہوئے تھے۔

یادگار

لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں ایک اہم سڑک کا نام فخر پاک فضائیہ محمد محمود عالم کے نام پر "ایم ایم عالم روڈ" رکھا گیا۔

آخری ایام

قومی ہیرو ایم ایم عالم طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد 18 مارچ 2013ء کو پھیپھڑے کے مرض سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

روزے رکھنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟