قائداعظم محمد علی جناح کی سوانح حیات


By Utban Abid 22/12/2023 03:56 PM ilmkidunya.com

پیدائش

قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں ہوئی۔

خاندان

قائد اعظم محمد علی جناح کے والد کا نام جناح بھائی پونجا اور والدہ کانام مٹھی بائی تھا، قائداعظم کے بہن بھائیوں میں رحمت ، مریم ،احمد علی ، بندے علی ،شیریں اور فاطمہ جناح شامل تھے۔

تعلیم

قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ انگلینڈ چلے گئے اور لنکنز ان سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔

پیشہ

قائد اعظم محمد علی جناح ایک کامیاب وکیل تھے۔ وہ 1906ء میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے اور جلد ہی اس کے اہم رہنماؤں میں سے ایک بن گئے۔

شادی

قائداعظم محمد علی جناح نے دو شادی کیں، پہلی شادی 1892ء میں ایمی بائی سے ہوئی۔ دوسری شادی 1918ء میں رتن بائی سے ہوئی۔

سیاسی زندگی

وہ ابتدا میں آل انڈیا کانگریس کے پلیٹ فارم سے سیاسی دنیا میں مصروف ہوئے۔ لیکن بعد میں وہ مسلم لیگ کے ساتھ منسلک ہو گئے اور پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔

زندگی کا مقصد

قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کا مقصد ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک پاکستان کی آزادی حاصل کرنا تھا۔ وہ ایک اچھے وکیل اور سیاست دان تھے، اور انہوں نے اپنی زندگی میں پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 14 اگست 1947ء کو پاکستان کی آزادی کا اعلان کیا۔

وفات

قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات 11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں ہوئی۔

قائد اعظم کا لقب

مولانا مظہر الدین نے محمد علی جناح کو پہلی بار”قائداعظم“ کالقب دیاتھا۔ دسمبر 1937ءمیں مولانا نے محمد علی جناح اور لیاقت علی خان کو دہلی میں استقبالیہ دیا اور اپنے ادارے کی جانب سے سپاسنامہ پیش کیا۔ اس سپاسنامے جناح صاحب کو ”قائداعظم، فدائے ملک و ملت، رہنمائے ملت اور قائدملّت“ جیسے خطابات سے نواز گیا۔

قوم کو نصیحت

تعلیم کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ اپنے ملک کی حفاظت اور ترقی کے لیے کام کریں۔ مذہب، زبان اور قومیت کے نام پر نفرت اور فرقہ واریت کو ختم کریں۔ مساوات اور انصاف کے لیے جدوجہد کریں۔ امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کریں۔

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری