شہباز شریف کے بارے میں دلچسپ معلومات


By Muhammad Utban Abid 06/03/2024 09:33 AM ilmkidunya.com

پیدائش

شہباز شریف 23 ستمبر 1951 کو پیدا ہوئے۔

تعلیم

شہباز شریف نے اپنی تعلیم لاہور کے سینٹ انتھونی ہائی سکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد، انہوں نے لاہور کے مشہور ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس (بی اے) کی ڈگری حاصل کی۔

والدین

شہباز شریف کے والد کا نام محمد شریف تھا، جو کہ تاجر اور اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے بانی کے طور پر معروف تھے۔ ان کی والدہ کا نام بیگم شمیم ​​اختر تھا، جو پاکستانی سیاست دان تھیں اور 2013 سے 2018 تک وزیر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) پنجاب، رہیں۔

بھائی

شہباز کے بڑے بھائی نواز شریف ایک نامور سیاست دان ہیں جو تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ شہباز شریف کے دوسرے بھائی کا نام عباس شریف ہے۔ بھائی عباس شریف نے بھی سیاست میں قدم رکھا لیکن مختصر مدت کے لیے۔ ان کا انتقال 2013 میں ہوا۔

شریک حیات

شہباز شریف کی کئی بیویاں ہیں۔ ان کی پہلی بیوی کا نام نصرت شہباز ہے، جن سے ان کی شادی 1973 میں ہوئی۔ دوسری بیوی کا نام عالیہ ہنی ہے، ان سے شادی 1993 میں ہوئی۔ تیسری بیوی کا نام نرگس کھوسہ ہے، ان سے بھی شادی 1993 میں ہوئی۔ چوتھی بیوی کا نام تہمینہ درانی ہے، جن سے شہباز شریف کی شادی 2003 میں ہوئی۔

بچے

شہباز شریف کے بچوں کے نام حمزہ شہباز، جویریہ شہباز شریف، رابعہ عمران، اور سلمان شہباز ہیں۔

منی لانڈرنگ

شہباز شریف کو 28 ستمبر 2020 کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کیا اور منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران قید کیا گیا تھا۔ 14 اپریل 2021 کو لاہور ہائی کورٹ نے انہیں منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت پر رہا کر دیا۔

وزیر اعلیٰ

شہباز شریف نے تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ 1997، 2008، اور 2013 میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب کئے گئے اور پنجاب کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعلیٰ رہے۔

وزیر اعظم

میاں محمد شہباز شریف اس وقت پاکستان کے چوبیسویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

طیب اردگان کی زندگی کا سفر