سموگ سے متاثرہ دنیا کے دس شہر


By Team Ilmkidunya 15/11/2023 01:18 PM ilmkidunya.com

دمام

دمام سعودی عرب کا چوتھا بڑا شہر ہے اور سموگ سے متاثرہ شہروں میں یہ پہلے نمبر پر آتا ہے۔ دمام کا ائیر کوالٹی انڈکس 514 ہے

لاہور

لاہور پاکستان کے صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جسے باغوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ لاہور سموگ سے متاثرہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آتا ہے ۔ جس کا ائیر کوالٹی انڈکس 411 ہے۔

دہلی

دہلی انڈیا کا دارالحکومت ہے۔ اس کی آبادی 1 کڑور سے زیادہ ہے۔ دہلی سموگ سے متاثرہ شہروں میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ اس کا ائیر کوالٹی انڈکس 233 ہے

لکھنؤ

لکھنؤ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش کا دارالحکومت ہے۔ سموگ سے متاثرہ شہروں میں اس کا چوتھا نمبر ہے۔ ائیر کوالٹی انڈکس 186 ہے

ہاپوڑ

ہاپوڑ بھارت کا ایک ضلع ہے جو کہ اترپردیش میں واقع ہے۔ اس ضلع کا نام بھی سموگ سے متاثرہ شہروں میں آتا ہے۔ 183 ائیر کوالٹی انڈکس کے ساتھ یہ پانچوں نمبر پر آتا ہے

مظفر نگر

مظفر نگر بھارتی دار الحکومت دہلی سے ملحق ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر صدر مقام ہے۔ بھارت کا یہ شہر بھی سموگ سے متاثرہ شہروں میں آتا ہے اور اس کا نمبر چھٹا ہے۔ 170 ائیر کوالٹی انڈکس اس شہر میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈھاکہ

ڈھاکہ ملک بنگلہ دیش کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس شہر کی آبادی 90 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ڈھاکہ شہر 166 ائیر کوالٹی انڈکس کے ساتھ سموگ سے متاثرہ شہروں میں ساتویں نمبر پر آتا ہے

بغداد

بغداد، عراق کا داراحکومت ہے۔ جس کی آبادی تقریباََ 70 لاکھ سے زیادہ ہے۔ بغداد شہر کا نام بھی سموگ سے متاثرہ شہروں میں آتا ہے۔ 141 ائیر کوالٹی انڈکس کے ساتھ یہ شہر دنیا کا آٹھواں متاثرہ شہر ہے

پشاور

پشاور پاکستان کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے،یہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کا صوبائی دارلحکومت ہے۔ سموگ سے متاثرہ شہروں میں پشاور نویں نمبر پر آتا ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈکس 138 ہے

پٹنہ

پٹنہ شہر بھارت کی ریاستِ بہار کا دارالحکومت ہے۔ 18 لاکھ آبادی کے ساتھ پٹنہ بھارت میں آبادی کے لحاظ سے 14واں بڑا شہر ہے۔ اور سموگ سے متاثرہ شہروں میں یہ دسویں نمبر پر آتا ہے۔ پٹنہ شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 117 ریکارڈ کیا گیا ہے

Winning Moments of Every Cricket World Cup Since 1975