ایسے آداب جو ہمیں اپنی زندگی میں ضرور اپنانے چاہئیں


By Muhammad Utban Abid 13/02/2024 12:24 PM ilmkidunya.com

تعریف محفل میں کریں

اگر کسی کو کوئی بات سمجھانی ہے تو اسے الگ میں سمجھائیں۔ اس سے اسے شرمندگی نہیں ہوگی اور وہ بات کو بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔ اسی طرح، اگر کسی کی تعریف کرنی ہے تو اسے بھاری محفل میں کریں۔ اس سے اس کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ آپ کے شکر گزار رہے گا۔

مدد کرنے والے کا شکریہ ادا کریں

مدد کرنے والے کا شکریہ اد کرنا ایک اچھا اخلاقی عمل ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کی قدر کرتے ہیں اور ان کی مدد کو اہمیت دیتے ہیں۔ اس سے دوسرے شخص کو بھی خوشی ہوگی اور وہ آئندہ بھی دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہے گا۔

کسی کی بات بیچ میں نہ کاٹیں

کسی کی بات درمیان میں ٹوکنا بدتمیزی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کی بات سننے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ اس کے بجائے، جب کوئی بات کر رہا ہو تو اسے پوری بات کرلینے دیں۔ اس کے بعد آپ اپنی بات کہہ سکتے ہیں۔

بلاوجہ سوال مت کریں

بےجا سوال کرنا بھی بدتمیزی ہے۔ مثال کے طور پر، "تم نے شادی کیوں نہیں کی؟ بچے کیوں نہیں ہو رہے؟" وغیرہ۔۔۔ یہ سوالات کسی کے لئے تکلیف بن سکتے ہیں۔ بےجا سوال کرنا بھی بدتمیزی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے بجائے، دوسروں کے معاملات میں اپنی ناک نہ ڈالیں۔

آرڈر دینے والے کا احترام کریں

اگر کوئی ہوٹل یا ریستوراں میں دعوت دے رہا ہے تو کوشش کریں کہ آرڈر اُسی کو کرنے دیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ جتنا مہنگا آرڈر دیں اتنے اُس کے پاس پیسے نہ ہوں۔ اسے آرڈر کرنے دیں اور اس کی پسند کا احترام کریں۔

دوستی میں برابر کا تعلق ہونا چاہیے

مثال کے طور پر اگر آپ دو دوست گھومنے نکلے ہیں اور پہلی بار آپ کا دوست کرایہ ادا کرتا ہے تو کوشش کریں کہ اُس کے منع کے باوجود بھی آپ اگلی بار کرایہ ادا کریں۔ اگر آپ کا دوست پہلی بار کرایہ ادا کرتا ہے تو اگلی بار آپ کرایہ ادا کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کی دوستی مضبوط ہوگی۔

ہمیشہ دوستی قائم رکھیں

دوستی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ کوشش کریں کہ ہمیشہ دوستی قائم رکھیں اور دوستی نبھائیں، کیونکہ تحقیق کہتی ہے کہ زندگی میں دوست ہونا لازمی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اچھے دوستوں والے لوگ زیادہ خوش اور صحت مند ہوتے ہیں۔

ہمیشہ مثبت سوچیں

مثبت سوچ ایک ایسا اخلاقی اصول ہے جس پر ہمیں ہمیشہ عمل کرنا چاہیے۔ مثبت سوچ کا مطلب ہے کہ ہم ہمیشہ مثبت انداز میں سوچیں۔

اللہ پر توکل کریں

توکل ایک ایسا اخلاقی اصول ہے جس پر ہمیں ہمیشہ عمل کرنا چاہیے۔ توکل کا مطلب ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور اس سے مدد طلب کریں۔ جب ہم توکل کرتے ہیں تو ہمیں یقین ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام معاملات کو سنبھالے گا اور ہمیں بہترین سے بہترین عطا کرے گا۔

ووٹ ڈالنے کا مکمل طریقہ کار