Slider Image

پیرس اولمپکس میں شریک پاکستانی ایتھلیٹس


By Muhammad Utban Abid 02/08/2024 07:42 PM ilmkidunya.com
IKD logo
Slide Image

ارشد ندیم

پنجاب کے میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم پاکستان واپڈا سے وابستہ ہیں۔ وہ کامن ویلتھ گیمز میں سونے اور عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔ اس سال اولمکس میں ان کے جیتنے کی توقع سب سے زیادو کی جا رہی ہے۔

IKD logo
Slide Image

کشمالہ طلعت

راولپنڈی کی 21 سالہ شوٹر کشمالہ طلعت نشانہ بازی کرتی ہیں۔ وہ ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیت کر اولمپکس کے لیے کوالیفائی ہوئیں اور اب پاکستان کے لیے اولمپک میڈل جیتنے کی خواہش مند ہیں۔

IKD logo
Slide Image

فائقہ ریاض

فائقہ ریاض ایک پاکستانی "سپرنٹر" ہیں جنہوں نے بہت سی مشکلات کے باوجود پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ انہیں دو بار سنگین چوٹیں لگیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ اولمپکس میں جانا فائقہ ریاض خواب تھا۔ جو اس سال پورا ہوا۔

غلام مصطفیٰ بشیر

غلام مصطفیٰ بشیر نے ٹوکیو اور ریو اولمپکس سمیت کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ 2022 میں قاہرہ میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں انہوں نے کانسی کا تمغہ حاصل کرکے پاکستان کو فخر سے سر بلند کیا۔ اب وہ پیرس اولمپکس میں 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

گلفام جوزف

گلفام جوزف، پاکستانی نشانہ باز ہیں، جہلم سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ ان کی نشانہ بازی کی مہارت کی تعریف کی جاتی ہے۔ تاہم، وہ پہلے راؤنڈ میں ٹاپ آٹھ میں جگہ نہ بنا سکے تھے۔ اس سال وہ اولوپکس میں میڈل جیتنے کے خواہش مند ہیں۔

جہاں آرا نبی

لاہور کی 20 سالہ سوئمر جہاں آرا نبی پیرس اولمپکس میں 200 میٹر فری سٹائل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ ماضی میں بھی کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر چکی ہیں۔

محمد احمد درانی

پاکستانی تیراک محمد احمد درانی بھی پیرس اولمپکس میں 200 میٹر فری سٹائل میں حصہ لیں گے۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ احمد سوئمنگ میں قومی ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرنا ان کا مقصد ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کون سے ممالک نے اپنے نام بدلے ہیں؟

Read More