تحریر: ثناء آغا خان
 
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرسبز وادیوں، گھنے جنگلات، لق و دق صحراؤں اور خوبصورت میدانی علاقوں سے نوازا ہے۔ یہاں پوٹھوہار کی طرح ٹوٹی پھوٹی زمین بھی ہے اور ایسے خوبصورت ترین ساحل بھی جنہیں آج تک کسی سیاح نے نہیں دیکھا۔
پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو سکیورٹی، رہائش، کھانے پینے، صفائی، معلومات کی عدم فراہمی اور ایمرجنسی سہولیات نہ ہونے کے مسائل در پیش ہیں جنھیں حکومتی کوششوں کے باوجود اب تک مکمل طور پر حل نہیں کیا جا سکا۔
پاکستان سنہ 2020 میں سیاحتی مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔
حکومت نے حال ہی میں 14 نئے سیاحتی مقامات کے قیام کی منظوری دی ہے جو آئندہ سال مکمل ہوجائیں گے جبکہ ’چار نئے سیاحتی زونز بنائے جا رہے ہیں۔‘
جبکہ سیاحوں کے لیے معلومات، جیسے نقشوں کی فراہمی، کے مراکز نہیں ہیں۔۔۔ ملکی و غیر ملکی لوگوں کے لیے اہم مقامات پر ایمرجنسی کی سہولیات نہیں ہیں تا کہ وہ ایمبولنس یا ادویات حاصل کر سکیں۔‘
سیاحت ایک بڑی صنعت اور بہت سے ممالک کی معیشت کے لیے یہ بنیادی ستون کا درجہ رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کی انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں کی صف میں شامل ہوچکی ہے لیکن ہمارے ملک میں بے تحاشا پوٹینشل ہونے کے باوجود یہ صنعت ہمیشہ برے حالات کا شکار رہی ہے حالانکہ ذرا سی توجہ سے یہ صنعت ملک کی معاشی نشوونما کی رفتار کو دوگنا کرسکتی ہے۔
لہٰذا حکومتِ وقت کی شعبۂ سیاحت کی طرف مثبت پیش رفت پاکستان کیلئے ایک زبردست اقدام قرار دی جاسکتی ہے جس سے پاکستان کے ذرائع آمدن میں بیش بہا اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

About The Author:

Ilmkidunya is one of the biggest educational websites working for the past 18 years to keep the people updated regarding the latest educational news about admission, universities, results, date sheets, and scholarships.


Share your comments questions here
Sort By:
X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

inquiry-image

Free Admission Advice

Fill the form. Our admission consultants will call you with admission options.