کچھ خاص دن قوموں کے لئے فخر اور وقار کا باعث ہوتے ہیں اور ایسے دن صرف انہیں قوموں کی قسمت میں ہوتے ہیں جہاں قربانیاں دینے والوں کے حوصلے بلند ہو اور شہادت ان کے لئے خواہش ہو. 6 ستمبر یومِ دفاع انہیں دنوں میں سے ایک ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخر دن ہے. یہ دن ہمیں بہادر شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نےاپنا آج آنے والی نسلوں کے لئے قربان کر دیا. 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی فوج نے دشمن کی پیٹھ پیچھے کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور ثابت کردیا کہ شاہینوں کا مقابلہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں. قربانیاں دینا اور فتح یاب ہونا بہادر فوجوں کی نشانی ہے اور افواجِ پاکستان اسکا منہ بولتا ثبوت ہیں آج کا دن ہمارے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے جن کی حب الوطنی اور شجاعت کے سبب ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ صرف اس لئے ہی ممکن ہے کیونکہ ہمارا دفاع مضبوط ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے. ہمارے غازی اور شہداء ہمارا مان ہے. وطن کے جانثاروں کو میں سلام پیش کرتی ہوں ان کی قربانیوں سے ہی اس ملک کا وقار زندہ ہے صرف آج ہی کا دن نہیں ہردن ہمارے شہداء کا دن ہے ان کی بے مثال کارکردگی اور قربانیوں کی وجہ سے آج ہم اپنی مرضی سے اپنےمذہبی رسم و رواج کے مطابق اپنی زندگی گزاررہے ہیں. بحیثیت قوم ہمیں بھی اپنے ملک و قوم کے لئے بہترین کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہمارے ملک کا نام روشن ہو اگر ہم اپنے ہی کاموں کو نیک نیتی اور ایمانداری سے کریں گے تو ہم اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں. ہمیں ملک کی ترقی کے لئے پر عزم اور متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ہر جنگ اور مصیبت میں فتح حاصل کر سکے اور دشمن کے غرور کو مٹی میں ملائیں اور ایسے ہی متحد ہو کر اپنے ملک کا دفاع کرے جب اللہ پر توکل اور ملک کے لئے قربان ہو جانے کا جزبہ ہو تو کامیابیاں حاصل ہو ہی جاتی ہیں.

 

About The Author:

Ilmkidunya is one of the biggest educational websites working for the past 18 years to keep the people updated regarding the latest educational news about admission, universities, results, date sheets, and scholarships.


Share your comments questions here
Sort By:
X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

inquiry-image

Free Admission Advice

Fill the form. Our admission consultants will call you with admission options.