Government College of Technology, Kohat
Session 2026-27
ڈپلومہ آف ایسوسیٹ انجینئرنگ (DAE) کورسز میں داخلے جاری ہیں۔
میٹرک سائنس (کم از کم 33% نمبر)
(TSC) ٹیکنیکل سکول سند
میٹرک بمعہ سائنس سند
داخلے کے لیے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوہاٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم بھریں اور مطلوبہ دستاویزات 25 اگست تک کالج آفس میں جمع کروائیں۔
| سیریل نمبر | شعبہ / کورس | ڈومیسائل / علاقہ |
|---|---|---|
| 1 | سول (Civil) | ضلع کوہاٹ اور گردونواح |
| 2 | الیکٹریکل (Electrical) | ضلع کوہاٹ اور گردونواح |
| 3 | مکینکل (Mechanical) | ضلع کوہاٹ اور گردونواح |
| سیریل نمبر | شعبہ / کورس | ڈومیسائل / علاقہ |
|---|---|---|
| 1 | سول (Civil) | سیکنڈ شفٹ میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی کوئی پابندی نہیں |
| 2 | الیکٹریکل (Electrical) | سیکنڈ شفٹ میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی کوئی پابندی نہیں |
| 3 | مکینکل (Mechanical) | سیکنڈ شفٹ میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی کوئی پابندی نہیں |
نوٹ: سیکنڈ شفٹ میں داخلے "پہلے آئیں پہلے پائیں" کی بنیاد پر ہوں گے۔
عمر کی حد:
ریگولر اور سیکنڈ شفٹ امیدواران کے لیے بالائی عمر حد: 25 سال
عمر میں رعایت:
ریگولر شفٹ: 2 سال
سیکنڈ شفٹ: 5 سال
بورڈ فیس: 2000 روپے
میرٹ لسٹ میں شامل امیدواران: اگر اپنے متعلقہ انٹرویو کے دن ایڈمیشن کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے سے قاصر رہیں تو انہیں غیر حاضر سمجھا جائے گا اور ان کی سیٹ میرٹ لسٹ میں اگلے امیدوار کو دی جائے گی۔
انتخاب کے بعد: داخلے کے لیے منتخب امیدواران انٹرویو کے دن فیس لازمی جمع کریں گے، بصورت دیگر سیٹ اگلے امیدوار کو دی جائے گی۔
| سرگرمی | تاریخ |
|---|---|
| آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ | 25 اگست 2026 |
| سپورٹس ٹرائل اور حفظ قرآن ٹیسٹ | 26 اگست 2026 |
| میرٹ لسٹ کا اعلان | 27 اگست 2026 (کالج کی آفیشل ویب سائٹ اور نوٹس بورڈ پر) |
| داخلہ انٹرویوز | 29 اگست 2026 |
انٹرویو کے دن اصلی دستاویزات لانا لازمی ہے۔
ایک بار منتخب ٹیکنالوجی داخلے کے دوران ہرگز تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات، اور دوسرے صوبوں کی سیٹوں پر داخلے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2026 ہے۔ اس کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا ہوم اینڈ فاٹا کے متعلقہ امیدواران اپنے ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں درخواستیں جمع کروائیں۔
المشتہر
پرنسپل
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوہاٹ
Share your comments & questions here
No comments yet. Be the first to comment!